Do you Like Story? 8.9
Summary rating from 12 user's marks. You can set own marks for this article - just click on stars above and press "Accept".
Accept
Summary 8.9 great

Ashir Azeem Story of CSS Officer

 

 

ان کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا۔ دل میں وطن کی محبت اور خدمت کا بے پناہ جذبہ لیے وہ سی۔ ایس۔ ایس کا امتحان پاس کر کے کسٹم میں بطور ڈپٹی کلیکٹر بھرتی ہوئے۔ کچھ عرصہ کسٹم میں گزارنے کے بعد ادراک ہوا کہ کس طرح کسٹم کا صدیوں پراناسست سسٹم، جو کہ کرپٹ افیسران کے حق میں تھا، ملکی خزانے کونقصان پہنچا رہا ہے۔ چیرمین کسٹم کی درخواست پر اپنے چند ساتھیوں کی مددسے جدید ٹیکنالوجی اور عصری تقاضوں کے مطابق ایسا سسٹم تجویز کیا کہ جس کے فعال ہوتے ہی ادارے میں ایک انقلاب آگیا۔ وہ کام جو پہلے 12دنوں میں مکمل ہوتا اور جس کے لیے تاجروں کو اعلی افیسران کے ترلے کرنے پڑتے اور “تحفے تحائف” دینے پڑتے اب محض 4گھنٹوں میں اور بغیر کسی رشوت و سفارش کے ہونے لگا۔ ملکی خزانے کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچا۔ مگر کسٹم میں موجود وہ رشوت خور افسران کہ جن کو اپنی منتیں ترلے کروانے اور تحفے تحائف لینے کی لت پڑ چکی تھی اس بات سے سخت ناخوش تھے۔ حکومتی سطح پر بھی اس قدم کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا اور بالآخر انہیں یہ سسٹم متعارف کرانے کی قیمت چکانی پڑی۔ انہیں ساتھیوں سمیت کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر معطل کردیا گیا۔ ایف۔ بی۔ آر اور نیب کا رخ ان کے گھروں کی طرف کر دیا گیا۔ ان کے نام ای۔ سی۔ ایل میں ڈال دیے گئے۔ بجلی کے بلوں سے لے کر بچوں کے سکول کی فیسوں تک ایک ایک چیز پر پوچھ گچھ کی گئی۔ کئی سال لگاتار ذہنی اذیت میں رکھا گیا۔ مگر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ کی جاسکی۔ بلآخر مقدمات واپس لینے پڑگئے۔ ان کے ساتھی اس سب سے دل برداشتہ ہو کر ملک چھوڑکر چلے گئے مگر وہ پھر بھی ملک میں رہے۔ یہ بات کچھ بااثر لوگوں کو پسند نہ آئی تو ملک سے غداری اور سی۔ آئی۔ اے ایجنٹ ہونے کاالزام لگا کر ان کے پیچھے خفیہ اداروں کولگا دیا گیا۔ مگر یہاں بھی ان کرپٹ عناصر کو منہ کی کھانی پڑی۔ بالآخر ایک طویل عرصے تک اذیت دینے کے بعد کسٹم نے انہیں بحال کردیا۔ انہوں نے مزید اس ادارے کے لیے کام کرنے سے معذرت کی اور اپنے اوپر لگے تمام الزامات کاسامنہ کرنے کے بعد فیملی سمیت کینیڈا منتقل ہوگئے۔

یہ ہیں عاشر عظیم۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کے شاہکار ڈرامہ سیریل “دھواں” کے رائٹر، ڈائریکٹر اور ایکٹر۔ کچھ عرصہ قبل ہی ان کی فلم “مالک” کے پاکستان بھر میں چرچے رہے مگر کیوں کہ وہ فلم بھی پاکستان کی کرپٹ اشرافیہ اور سیاست دانوں کے خلاف تھی اس لیے اسے بھی طرح طرح کی پابندیوں کاسامنہ کرنا پڑا۔ عاشر عظیم نے اپنی کل جمع پونجی اس فلم پر لگادی تھی جس کی وجہ سے ان کا تمام سرمایہ بھی ڈوب گیا۔ آجکل عاشر عظیم کینیڈا میں ٹرک چلا کر رزق حلال کما رہے ہیں

Ashir Azeem WITH FAMILY

Related posts

Mother Is My strength

Mother Is My strength

I am a Muslim, born and raised in America. I was in 5th grade when the 9/11 incident happened and because of it, my life was destroyed. I was mercilessly bullied; class fellows smashed me against lockers, calling me a terrorist. What made matters worse was the fact that my birthday is on 9/11...

Story of a Gulmit Guy

Story of a Gulmit Guy

  I belong to an uneducated family. My eldest brother was only matric passed. But my younger brother is more educated because I managed to set a better example for him. I went to Karachi for further studies as it was an inexpensive city to live in. I took admission in the Federal Urdu...

Old days of my life

Old days of my life

ایک وہ وقت بھی تھا جب "دوکاندار کے پاس کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ سمجھا جاتا تھا۔ یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب: ٭ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھا۔ اور اگر بتاتا تو باپ اْسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا ٭یہ وہ دور تھا جب ’’اکیڈمی‘‘کا کوئی...

Ukraine and Russia Current story

Ukraine and Russia Current story

یوکرین پہلے روس کا ہی حصہ تھا. 1919 میں روس میں شامل ھوا اور پھر 1991 میں الگ ھو گیا. میں روس اور یوکرین کے جھگڑے پر لکھوں گا لیکن ایک بہت ہی سبق آموز بات بتانا چاھتا ھوں. یوکرین ، روس سے علیحدگی کے وقت ایٹمی طاقت تھا. نیٹو اتحاد نے یوکرین سے اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی درخواست کی اور اس...

Story of Love Husband & wife

Story of Love Husband & wife

  "Our marriage lasted for 27 years and 2 months. She was sick. The gynaecologist was trying her best to save her life. But it was her time. I did not realize it while we were together but my whole world fell apart when she passed away. Spouses fight, and have arguments every second day...

Story of Friendship ,Spread Love

Story of Friendship ,Spread Love

      I noticed Zohra every now and then passing by our house to reach the langar ‘communal meal’. I felt sad every time I noticed her family eating by the roadside. A few days later, I was playing outside with my brother when she asked me if I can give her a glass of...

Leave a Reply